اہل یبت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی الاخبار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کے کوارڈی نیٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ طبی خدمات کے فقدان کے سبب اس ملک کے عوام ناقابل علاج بیماریوں میں مبتلاء ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں- اس رپورٹ میں آیا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے تیئیس لاکھ بچے غیرمعیاری غذا کا شکار ہیں جبکہ یمن کی دوتہائی آبادی کو انسان دوستانہ مدد و حمایت کی ضرورت ہے- سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر حملے کر رہا ہے اور اس کا زمینی ، سمندری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲